Friday, September 20, 2024

سپر کپ فٹبال کا ٹائٹل ایٹلیٹکومیڈرڈ کی ٹیم لے اڑی

سپر کپ فٹبال کا ٹائٹل ایٹلیٹکومیڈرڈ   کی ٹیم لے اڑی
August 16, 2018
اسٹونیا( 92 نیوز) ایٹلیٹکو میڈرڈ کی ٹیم نے سپر کپ فٹبال کا ٹائٹل جیت لیا ،کوچ زین الدین زیڈان اور رونالڈو سے محروم ریال میڈرڈ کی ٹیم  خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا پائی ،ایٹلیٹکو میڈرڈ نے دوکے مقابلے میں چار گولز سے میدان مارا۔ فائنل میں ایٹلیٹکو میڈرڈ کی ٹیم ریال میڈرڈ سے ٹکرائی ، کوچ زین الدین زیڈان اور رونالڈو سے محروم ریال میڈرڈ کی ٹیم   مشکلات سے دو چار رہی۔ ایٹلیٹکو میڈرڈ  نے کھیل کا شاندار آغاز کیا،پہلے ہی منٹ میں  ڈیاگو کوسٹا نے گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلا دی ۔27ویں منٹ میں حریف ٹیم کے بنزیما نے گیند کو  جال کی راہ دکھا کر حساب برابر کر دیا۔ دوسرے ہاف میں  کھیل میں  تیزی آئی ، ریا ل میڈرڈ نے مزید ایک  جب کہ ایٹلیٹکو میڈرڈ نے تین گولزداٖغے ۔فاتح ٹیم نے دو کے مقابلے میں چار گولز سے کامیابی سمیٹی ۔ کوسٹا نے دو،ساؤل اور کوک نے ایک ایک گول اسکور کیا۔