Saturday, May 18, 2024

سپر کمپیوٹرز کے معاملے میں چین دنیا بھر پر سبقت لے گیا

سپر کمپیوٹرز کے معاملے میں چین دنیا بھر پر سبقت لے گیا
November 14, 2017

بیجنگ ( 92 نیوز ) سپر کمپیوٹرز کے معاملے میں بھی چین کو سبقت حاصل ہو گئی ۔ چین نے امریکی ، جاپان اور جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا ۔
ایک تازہ ترین سروے کے مطابق دنیا کے تیز ترین 500 سپر کمپیوٹرز میں سے 202 چین میں موجود ہیں ۔ اس کے مقابلے میں امریکہ میں 143 ، جاپان میں 35 اور جرمنی میں 20 سپر کمپیوٹرز ہیں ۔
سپر کمپیوٹرز سے موسمیاتی تبدیلی کے جائزے، جوہری ہتھیاروں کی سیمیولیشنز، تیل کے ذخائر کی کھوج، موسم کی پیشگوئیاں، ڈی این اے سیکونسنگ جیسے کام لیے جاتے ہیں۔