Thursday, September 19, 2024

سپر سیچر ڈے صدارتی مہم میں ہلیری اور ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی

سپر سیچر ڈے صدارتی مہم میں ہلیری اور ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی
March 6, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ میں صدارتی امیدواروں کی نامزدگی کے لیے پانچ ریاستوں میں پرائمری انتخابات ہوئے۔ اب تک کے نتائج کے مطابق ریپبلکن پارٹی کے ٹیڈ کروز اور ڈونلڈ ٹرمپ دو دو ریاستوں سے جیت گئے ہیں جبکہ ڈیموکریٹ امیدوار برنی سینڈرزدو اور ہلیری کلنٹن ایک ریاست سے کامیابی حاصل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں سپر سیچر ڈے پر صدارتی امیدوار کی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے ڈیموکریٹس اور ری پبلکن امیدواروں میں پرائمری انتخابات میں کانٹے دار مقابلہ جاری ہے۔ ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی آئی ہے۔ ری پبلکن امیدوار ٹیڈ کروز نے ریاست کنساس اور میئن سے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ لوزیانا اور کنٹکی سے جیت گئے ہیں۔ ڈیموکریٹ امیدوار برنی سینڈرزنے ریاست کنساس اور نبراسکا میں میدان مار لیا ہے جبکہ ہلیری کلنٹن ابھی تک صرف لوزیانا سے کامیاب ہو سکی ہیں تاہم ریاست کنٹکی‘ میئن اور نبراسکا سے ڈیموکریٹ امیدواروں کے پرائمری انتخابات کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔