Saturday, April 20, 2024

سپر سونک گاڑی بھاگنے کے لئے تیار

سپر سونک گاڑی  بھاگنے کے لئے تیار
November 6, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز ) دنیا کی تیز ترین ریسنگ کار بنانے کی تیاریاں جاری ہیں ۔ ’’بلڈ ہاؤنڈ‘‘ کی رفتار 491 میل فی گھنٹہ کو چھو گئی ۔سوپر سونک گاڑی پلک جھپکنےمیں 300 میل فی گھنٹہ تک پہنچی اور مزید چند سیکنڈز میں 491 میل فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر لی۔ تیر کی طرح دکھائی دینے والی  گاڑی کو  دنیا کی تیز رفتار ترین گاڑی بننے کیلئے 2020 کا انتظار کرنا ہوگا ، یہ وہ وقت ہو گا، جب اسکے انجن کو خاص راکٹ سے جوڑا جائے گا۔ اِس وقت بلڈ ہاؤنڈ لڑاکا طیارےEJ-200  کا انجن  استعمال کر رہی ہے جو اس کو 500 میل فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرنے میں مدد دے سکتا ہے جبکہ تیز ترین رفتار کا ریکارڈ 763 میل فی گھنٹہ ہے۔