Saturday, April 20, 2024

سپر ایٹ ٹی20  میں لاہور لائنز کی ملتان ٹائیگرز کو شکست،عمر اکمل 95رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ مین آف دی میچ قرار پائے

سپر ایٹ ٹی20  میں لاہور لائنز کی ملتان ٹائیگرز کو شکست،عمر اکمل 95رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ مین آف دی میچ قرار پائے
May 16, 2015
فیصل آباد(ویب ڈٰیسک)سپر ایٹ ٹی ٹوینٹی کے میچ میں لاہور لائنز نے ملتان ٹائیگرز کو پندرہ رنز سے ہرا دیالاہور لائنز کے عمر اکمل عمدہ اننگز کھیل کر مین آف دی میچ رہے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں لاہور لائنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں تین وکٹوں پر ایک سو اسی رنز بنائے۔ عمر اکمل پچانوے رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ناصر جمشید بھی تینتیس رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ملتان کے سدیف مہدی، ذوالفقار بابر اور نوید یاسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں ملتان کی ٹیم  پانچ وکٹوں پر ایک سو پینسٹھ رنز بنا سکی۔  نوید یاسین اڑسٹھ رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔ لاہور کے اعزاز چیمہ نے تین جبکہ محمد حفیظ اور مصطفے اقبال نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔