Thursday, March 28, 2024

سپر ایٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ فائنل: سیالکوٹ سٹالینز اور لاہور لائنز آج شام 7بجے اقبال سٹیڈیم میں ٹکرائیں گی

سپر ایٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ فائنل: سیالکوٹ سٹالینز اور لاہور لائنز آج شام 7بجے اقبال سٹیڈیم میں ٹکرائیں گی
May 18, 2015
فیصل آباد (92نیوز) سپر ایٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا فائنل آج سیالکوٹ سٹالینز اور لاہور لائنز کے درمیان کھیلا جائے گا، سیمی فائنلز میں سیالکوٹ سٹالینز نے کراچی ڈولفنز اور لاہور لائنز نے راولپنڈی ریمز کو شکست دی ۔ فیصل آباد میں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سیالکوٹ سٹالینز نے کراچی ڈولفنز کو پینسٹھ رنز سے زیر کیا، نعمان انور کے تینتالیس گیندوں پر اسی رنز کی بدولت سیالکوٹ سٹالینز نے ایک سو سڑسٹھ رنز بنائے اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ جواب میں کراچی کی ٹیم ایک سو دو رنز بنا سکی، سیالکوٹ کے اسامہ میر اور بلال آصف نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے سیمی فائنل میں لاہور لائنز نے راولپنڈی ریمز کو چار وکٹوں سے زیر کیا، راولپنڈی کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف سو رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ لاہور لائنز نے احمد شہزاد کے اٹھاون رنز کی بدولت ہدف پانچ گیندیں قبل حاصل کر لیا۔ فائنل مقابلہ آج اقبال سٹیڈیم میں شام سات بجے شروع ہو گا۔