Thursday, April 25, 2024

سپاہی غلام عباسی ، کیپٹن ذوالفقار بھی وطن پر جاں نچھاور کرنیوالوں میں شامل

سپاہی غلام عباسی ، کیپٹن ذوالفقار بھی وطن پر جاں نچھاور کرنیوالوں میں شامل
September 5, 2018
کوئٹہ ( 92 نیوز) پا ک فو ج کی تا ریخ جرات  ، بہادری اور قر بانیوں کی لا زوال داستان ہے ۔ شہادت ایک عظیم رتبہ ہے جو قسمت والوں کو ملتا ہے اور وہی خوش قسمت اسے پاتے ہیں جن کے مقدر میں ہمیشہ کی کامیابی لکھی ہوتی ہے،6ستمبر 1965کو بھارت کو شکست سے دوچار کر نے والے سپا ہیوں میں سپا ہی غلا م عباس شہیدبھی تھے جن کاتعلق بھی کو ئٹہ سے تھا ۔ غلا م عباس کے اہل خانہ کے پاس ان کی کو ئی تصویر تو مو جود نہیں مگر شہید کا تمغہ ،قومی پر چم اور سرٹیفکیٹ وہ آ ج بھی اپنے سینے سے لگا ئے ہو ئے ہیں۔ کو ئٹہ سے تعلق رکھنے وا لے کیپٹن ذوالفقار علی خان شہید کا شمار بھی ان شہدا میں ہو تا ہے جنہوں نے 1999میں کار گل کے مشکل محاذ پردشمن کا جرات مندی سے مقا بلہ کیا   اور فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نو ش کیا ۔ شہید کی اہلیہ ان کی شہادت پر فخر محسوس کرتی ہیں ۔ پنجاب کے شہر جھنگ کے نائب صوبیدار گلبہار خان نے بھی وطن عزیز کی خاطر جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے  آپریشن ضرب عضب کے دوران بہادری کیساتھ دشمنوں کا مقابلہ کیا اور جام شہادت نوش کیا۔