Friday, March 29, 2024

امریکہ پاکستان کے بغیر القاعدہ کو شکست نہیں دے سکتا ، ڈی جی آئی ایس پی آر

امریکہ پاکستان کے بغیر القاعدہ کو شکست نہیں دے سکتا ، ڈی جی آئی ایس پی آر
January 12, 2018

راولپنڈی ( 92 نیوز ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے سپاہی سےجنرل تک جنگ کی تجربہ کارفوج ہے ۔امریکہ پاکستان کی مددکے بغیر القاعدہ کو شکست نہیں دے سکتا ۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ افغانستان میں ناکامیوں کا ذمہ دارپاکستان کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا ۔ بلوچستان میں عدم استحکام سی پیک کو ناکام بنانے کیلئے ہے ۔  آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ پاکستان کو پُر امن ملک بنانا چاہتے ہیں۔ جنرل باجوہ ڈاکٹرائن سے ملک میں پائیدارامن  آئےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کےخلاف تمام اداروں میں تعاون ناگزیرہے ۔ مربوط منصوبےکےتحت دہشتگردی کےخلاف جنگ لڑی اورحاصل کیاگیاامن خراب نہیں ہونےدیں گے۔