Tuesday, May 7, 2024

سپاہی سید نصیر عباس شہید بھی وطن پر جان نچھاور کرنیوالوں میں شامل

سپاہی سید نصیر عباس شہید بھی وطن پر جان نچھاور کرنیوالوں  میں شامل
September 4, 2018
راولپنڈی( 92 نیوز) وطن عزیز پر جان نچھاور کرنے والوں میں سے ایک سپاسی سید نصیر عباس شہید بھی ہیں۔ سید نصیر عباس نے 27 برس کی عمر میں جام شہادت نوش کیا  ،  وہ شہادت سے سات برس قبل 22 آزاد کشمیر رجمنٹ میں بھرتی ہوئے  ، سید نصیر عباس بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھے ۔ وطن سے محبت کا جذبہ انہیں پاک آرمی میں لے آیا ۔ سید نصیر عباس نے 26 فروری 2016 کی رات وزیرستان میں ایک جھڑپ میں کئی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور خود شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے۔ سید نصیر عباس شہید کی والدہ کا کہنا ہے کہ اللہ نے میرے بیٹے کو بہت بڑا رتبہ عطا کیا ہے ، باقی بیٹے بھی وطن پر قربان کر سکتی ہوں ۔ سید نصیر عباس شہید کا والد کے ساتھ دوستوں جیسا تعلق تھا ،  بوڑھے باپ کا سہارا گھر کے کاموں میں ہاتھ بٹاتا اور والدین کی خدمت کرتا تھا ۔بھائیوں کو بھی سیدنصیر عباس کی شہادت پر فخر ہے ۔ سید نصیر عباس شہید نے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے وطن عزیز کیلئے جان قربان کر دی۔ سید نصیر عباس جیسے شہیدوں کی قربانیوں کی وجہ سے ہی  آج پاکستان قائم دائم ہے ۔