Friday, March 29, 2024

سپاٹ فکسنگ کے الزامات پر سزا کاٹنے والے پاکستانی کرکٹر سلمان بٹ کو آئی سی سی نے طلب کر لیا

سپاٹ فکسنگ کے الزامات پر سزا کاٹنے والے پاکستانی کرکٹر سلمان بٹ کو آئی سی سی نے طلب کر لیا
April 22, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) دو ہزار دس سے اسپاٹ فکسنگ  کے  الزامات پر سزا کاٹنے والے پاکستانی کرکٹر سلمان بٹ کو آئی سی سی نے طلب کر لیا۔ سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ  نے انہیں ایک ہفتے تک طلب کیا ہے۔ آئندہ چھے سے سات روز میں اینٹی کرپشن یونٹ جو تاریخ بتائے گا اسی روز دبئی روانہ ہو جائیں گے۔ پی سی بی چئیر مین شہریار خان نے بھی سلمان بٹ کو اینٹی کرپشن کی میٹنگ میں جانے کی اجازت دے دی ہے۔ سلمان بٹ  نے آئی سی سی سے درخواست  کی ہے کہ آئی سی سی محمد عامر کی طرح انہیں بھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے۔ سابق کپتان سلمان بٹ پر دو ہزار دس میں سپاٹ فکسنگ کے الزام پر پابندی لگائی گئی تھی۔