Friday, April 19, 2024

سپاٹ فکسنگ کیس،شرجیل خان اور خالد لطیف نے چارج شیٹ کا جواب تیار کر لیا

سپاٹ فکسنگ کیس،شرجیل خان اور خالد لطیف نے چارج شیٹ کا جواب تیار کر لیا
March 3, 2017
کراچی (92نیوز)خالد لطیف اور شر جیل خان نے سپاٹ فکسنگ  چارج شیٹ کا جواب تیار کر لیا۔وکیل کے ذریعے جمع کرائیں گے دونوں  کرکٹرز کا کہنا ہے کہ ایسا کچھ نہیں کیا جس سے ملک کی بدنامی ہو۔ تفصیلات کےمطابق سپاٹ فکسنگ میں معطل شرجیل خان اور خالد لطیف کو جاری کی گئی چارج شیٹ کی مدت آج ختم ہو گئی۔  ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے جواب تیار کر لیا جو وکیل کے ذریعے پی سی بی کو بھجوایا جائے گا دونوں کھلاڑیوں نے چارج شیٹ میں لگائے گئے  سوائے ایک الزام کے باقی سب کی تردید کر دی۔ خالد لطیف اور شرجیل خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسپاٹ فکسنگ کی نہ کوئی میچ فکس کیا اور نہ ہی ملک کو بدنام کیا۔ ذرائع کے مطانق دونوں کھلاڑیوں نے چارج شیٹ کے جواب میں  ڈسپلن کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا جس کا اعتراف وہ پہلے بھی کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں معطل کھلاڑی اپنے وکلا کے ذریعے کل پی سی بی کو اپنا جواب جمع کروا دیں گے۔