Saturday, April 20, 2024

سپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات کیلئے 3رکنی ٹریبونل تشکیل

سپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات کیلئے 3رکنی ٹریبونل تشکیل
March 6, 2017

کراچی (92نیوز) خالد لطیف اور شرجیل خان سے اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کیلئے جسٹس ریٹائرڈ اصغر حیدر کی سربراہی میں 3 رکنی ٹریبونل تشکیل دیدیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس ریٹائرد اصغر حیدر ٹربیونل کے سر براہ ہوں گے جبکہ سابق چئیرمین پی سی بی توقیر ضیا اور وسیم باری ٹریبونل کا حصہ ہوں گے۔ ٹریبونل آئندہ ہفتے سے تحقیقات کا آغاز کرے گا۔ پی ایس ایل میں خالد لطیف اور شرجیل خان کو اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے باعث معطل کرکے پاکستان بھجوادیا گیا تھا۔

پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کو چارج شیٹ جاری کی جس کا جواب بھی دونوں کھلاڑیوں نے جمع کرایا، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایسا کچھ نہیں کیا،جس سے ملک اور قوم کی بدنامی ہو۔

اب جبکہ پی ایس ایل کا اختتام ہوچکا ہے، ایسے میں ٹریبونل کی رپورٹ نہ صرف ان دونوں کھلاڑیوں کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی بلکہ اس سے کرکٹ کو کرپشن سے دور رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔