Monday, September 16, 2024

سپاٹ فکسنگ کیس : شرجیل کےخلاف وٹس ایپ ،ویڈیوریکارڈنگ ثبوت پیش کردیئے گئے

سپاٹ فکسنگ کیس : شرجیل کےخلاف وٹس ایپ ،ویڈیوریکارڈنگ ثبوت پیش کردیئے گئے
April 14, 2017
  لاہور(92نیوز)پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں ٹربیونل کی سماعت، پی سی بی  اینٹی کرپشن یونٹ نے شرجیل خان کے خلاف وٹس اپ ،ویڈیو ریکارڈنگ اور گواہوں کے بیانات سمیت مختلف  ثبوت پیش کر دئیے۔ تفصیلات کےمطابق جسٹس ریٹائرڈ اصغر حیدر کی سربراہی میں تین رکنی ٹربیونل نے پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت کی،،جس میں شرجیل خان اپنے وکلا کے ساتھ پیش ہوئے۔ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے شرجیل خان پر سپاٹ فکسنگ  چارجز کی روشنی میں مختلف ثبوت ٹربیونل کے حوالے کر دئیے جس کی کاپی شرجیل کو بھی مہیا کی گئی ہے۔ان ثبوتوں میں شرجیل خان کے وٹس اپ میسجز،ای میلز،گواہوں کے بیانات اور میچ کی فوٹیج وغیرہ شامل ہیں سماعت کے بعد شرجیل خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے موکل کےخلاف پیش کئے گئے ثبوت ناکافی ہیں اور وہ ان کا کامیابی سے دفاع کر لیں گے۔ شرجیل خان کی جانب سے جواب 5 مئی کو ٹربیونل میں جمع کرایا جائے گا۔