Saturday, May 4, 2024

سپاٹ فکسنگ کیس، خالد لطیف کی اپیل پر فیصلہ محفوظ

سپاٹ فکسنگ کیس، خالد لطیف کی اپیل پر فیصلہ محفوظ
January 8, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) پی ایس ایل ٹو سپاٹ فکسنگ کیس میں پی سی بی ایڈجیوڈیکیٹرنے کرکٹر خالد لطیف کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ فریقین کے وکلاء فیصلہ اپنے حق میں آنے  بارے پر امید نظر آتے  ہیں ۔

 نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن  کےسپاٹ فکسنگ کیس  میں پی سی بی ایڈجیوڈیکیٹر جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد نے خالد لطیف کی اپیل پر سماعت کی کارروائی مکمل کر لی اور فیصلہ محفوظ کر لیا۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ خالد لطیف کے وکیل نے ان کی بکی سے ملاقات کی تصدیق کر دی ہے ۔

دوسری جانب خالد لطیف کے وکیل بدر عالم کا کہنا تھاکہ خالد لطیف ناصر جمشید کے کہنے پر ان کے دوست سے ملے تھے مگرہم نہیں سمجھتے کہ کسی سے ملنا جرم ہے ۔

خالد لطیف نے اپنی پانچ سالہ پابندی کی سزا ختم کرنے کی اپیل کر رکھی جبکہ  پی سی بی کا موقف ہے کہ خالد لطیف کی سزا بحال رکھی جائے۔