Friday, April 19, 2024

سپاٹ فکسنگ :پی سی بی نے محمد عرفان کو معطل کر دیا

سپاٹ فکسنگ :پی سی بی نے محمد عرفان کو معطل کر دیا
March 14, 2017
لاہور(92نیوز)اسلام آباد یونائیٹڈکو ایک کےبعد ایک اور دھچکا پی سی بی نے محمدعرفان کو بھی معطل کردیا سپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں اسلام  آباد یونائیٹد کے شرجیل خان  اور خالد لطیف پہلےہی معطل ہیں۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے پی ایس ایل کا دوسرا ایڈیشن کسی بھیانک خواب  سے کم نہیں رہا پہلے ایڈیشن کی چیمپئن  ٹیم کو سپاٹ فکسنگ سکینڈل نے ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلا دھچکا اس وقت لگا جب شرجیل خان اور خالد لطیف کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل نے تہلکہ مچا دیا،پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کو معطل کر دیا جس کا منفی اثر ٹیم کی کارکردگی پر بھی  پڑا۔ فرنچائز کو اب تیسرا دھچکا لگا ہےٹیم کےاہم فاسٹ باؤلرمحمد عرفان بھی اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے باعث معطل کر دیے گئےہیں ۔ اسپاٹ فکسنگ کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا یہ تو تحقیقات  سے پتہ چلے گا تاہم اسکینڈل نے پی ایس ایل اور بورڈ انتطامیہ کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔