Friday, April 26, 2024

سپاٹ فکسنگ : پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے محمد عرفان اور شاہ زیب حسن کو طلب کرلیا

سپاٹ فکسنگ : پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے محمد عرفان اور شاہ زیب حسن کو طلب کرلیا
March 10, 2017
  لاہور(92نیوز)پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے  شاہ زیب حسن  اور محمدعرفان کو اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کےسلسلےمیں طلب  کر لیا ہے ۔  دونوں کرکٹرز کو پیراورمنگل کو پیش ہونے  کے لئے سمن جاری کر دئیے گئے ہیں ۔ دوسری طرف پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ کے معاملے پر ایف آئی اے نے ابتدائی رپورٹ وزیرداخلہ کو پیش کردی  کھلاڑیوں کے موبائل  فونز سے پیغامات مٹائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ معاملہ کرکٹرزکی بدعنوانی کا ہی نہیں بلکہ ملک کی بدنامی کا ہے۔ تفصیلات کےمطابق پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے سپاٹ فکسنگ سکینڈل کی تحقیقات کیلئے کرکٹر محمد عرفان اور شاہ زیب کوپیراورمنگل کو طلب کر لیا ہے ۔ دوسری طرف وزیر داخلہ نے  ایف آئی اے کوسپاٹ فکسنگ سکنڈل کی  شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی ہدایت کر دی  ہے۔  ایف آئی اے کی جانب سے وزیر داخلہ کو پیش کی گئی رپو ٹ  میں فکسنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات اور  کھلاڑیوں کے ملوث ہونے کے حوالے سے اہم نکات  کی نشاندہی کی گئی ہے۔  رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں کے بکیوں سے رابطوں  اور ان کے درمیان طے پانے والے معاملات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے پی سی بی کی فراہم کردہ  معلومات اور موجود شواہد کا فارنزک جائزے کی روشنی میں  ذمہ داروں کا تعین کیا جائےگا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے معاملہ چند کرکٹرز کے ذاتی فعل اور بد عنوانی کا نہیں  ملک کی ساکھ کا ہے ۔ انہوں نے تحقیقات کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔