Wednesday, April 24, 2024

سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو رعایت نہیں ملے گی : شہریار خان

سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو رعایت نہیں ملے گی : شہریار خان
March 13, 2017
  لاہور(92نیوز)چیئرمین پی سی بی شہریار خان  نے کہا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو رعایت نہیں ملے گی،،کوئی کھلاڑی قصور وار ہوا تو سمجھ لے اس کا کیریئر ختم ہو گیا ۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین پی سی بی شہر یار خان نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا کہ کھلاڑیوں کی فیلڈنگ اور فٹنس انتہائی اہم ہے، قومی ٹیم فیلڈنگ میں کمزور ہے، جیتنے کے لئے فیلڈنگ کو بہتر کرنا ہو گا کوچ نے بتایاہے کہ فٹنس کے معیارپر 3 سے 4 کھلاڑی بارڈرلائن پر ہیں،فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ٹیم میں وہ کھلاڑی شامل نہیں ہوگا جو معیار پرپورانہیں اترے گا۔ انہوں نے کہا کہ میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو رعایت نہیں ملے گی اسپاٹ فکسنگ پر ٹربیونل کا فیصلہ قبول کریں گے۔ چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ کھلاڑیوں کو پھنسانے کے لیے نت نئے طریقے استعمال ہورہے ہیں،بکی کھلاڑیوں سے دوست، رشتہ داروں کے ذریعے رابطہ کرتے ہیں جب کہ فکسنگ میں ملوث کھلاڑی کا سارا کیریئر مشکوک ہوجاتا ہے۔