Wednesday, April 24, 2024

سپائیڈرمین فار فرام ہوم کا جادو دوسرے ہفتے بھی برقرار

سپائیڈرمین فار فرام ہوم کا جادو دوسرے ہفتے بھی برقرار
July 15, 2019
لاس اینجلس ( 92 نیوز) بڑی سکرین تاحال مکڑی کے جال کی لپیٹ میں ہے، سپائیڈرمین فار فرام ہوم کا جادو دوسرے ہفتے بھی ٹوٹ نہ سکا، کامک مووی نے رواں ہفتے مزید چار کروڑ تریپن لاکھ ڈالر کما لیے ہیں۔ سپائیڈر مین کی پھرتیاں جاری ہیں ، مارول کامکس کی مووی سپائیڈرمین فار فرام ہوم شائقین کے دل سے اتر نہ سکی ، فلم اب تک دنیا بھر سے آٹھ ارب 84 کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس سمیٹ چکی ہے۔ نٹ کھٹ کھلونے بھی شائقین کا دل جیتنے میں تاحال کامیاب ہیں، اینی میٹڈ مووی ٹوائے سٹوری نے امریکی باکس آفس پر دوسری نشست سنبھالی ہوئی ہے، فلم نے اس ہفتے مزید دو کروڑ سات لاکھ ڈالر کمائے ہیں۔ خوفناک طوفان میں پھنسی خاتون کی جستجو بھی بڑی سکرین پر خوب پسند کی جارہی ہے، ایڈونچر سے بھرپور فلم کرال ایک کروڑ بیس لاکھ ڈالر کے بزنس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔