Thursday, March 28, 2024

سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 19 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی کمی ، رپورٹ

سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 19 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی کمی ، رپورٹ
November 23, 2018
کراچی (92 نیوز) ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائرمیں ایک ہفتے کے دوران 11 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اور اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 19 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر موصول ہونے سے ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائربڑھ کر 14 ارب 72 کروڑ 24 لاکھ ڈالر ہوگئے ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق بیرونی قرض ادائیگیوں اور تجارتی ورکرنٹ اکاونٹ خسارے کے باعث 16 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائرمیں 11 کروڑ70لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 83 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہ گئے۔ اس میں اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر کی مالیت میں19 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی کمی کی نمایاں کمی ہوئی جس سے مرکزی بینک کے ذخائر 7 ارب 48 کروڑ 29 لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 7 ارب 28 کروڑ 65 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر میں7 کروڑ 94 لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا جس سے کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 ارب 34 کروڑ 91 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 6 ارب 42 کروڑ 85 لاکھ ڈالر ہو گئے۔