Friday, March 29, 2024

سٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کا اجراءشروع کر دیا

سٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کا اجراءشروع کر دیا
June 25, 2015
اسلام آباد (92نیوز) سٹیٹ بینک نے عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا شروع کر دیا ہے۔ شہری ایک شناختی کارڈ دکھا کر 10، 20 اور 50 روپے کے نوٹو ں کی ایک دستی حاصل کر سکیں گے۔ ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق سٹیٹ بینک اپنے 16فیلڈ دفاتر کے علاوہ ملک بھر میں کمرشل بینکوں کے نیٹ ورک کو نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کےلئے استعمال کریگا۔ عوام نئے کرنسی نوٹ سٹیٹ بینک کے تمام فیلڈ دفاتر کے کاونٹر پر شناختی کارڈ دکھا کر حاصل کرسکیں گے۔ ہر شہری کو ایک شناختی کے عوض 10، 20 اور 50 روپے کے نوٹو ں کی ایک دستی فراہم کی جائیگی جبکہ 100روپے کے نئے نوٹ اسٹاک کی دستیابی کے مطابق فراہم کیئے جائینگے۔ ہرشخص صرف ایک بار یہ نئے کرنسی نوٹ حاصل کرسکتا ہے۔ نئے کرنسی نوٹوں کا اجراءعیدالفطر سے پہلے آخری کاروباری دن تک جاری رہیگا۔ سٹیٹ بینک کی ہدایات پر نئے کرنسی نوٹوں کی ترسیل کےلئے ایک سو پچاس کمرشل بینکوں میں خصوصی کاونٹر زبھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔