Saturday, April 20, 2024

سٹیٹ بنک کی  رپورٹ نے حکومت کی معاشی کارکردی کا پول کھول دیا ہے:شاہ محمودقریشی

سٹیٹ بنک کی  رپورٹ نے حکومت کی معاشی کارکردی کا پول کھول دیا ہے:شاہ محمودقریشی
May 17, 2015
ملتان(92نیوز)تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ  پاکستان میں را کے ملوث ہونے بارے آرمی چیف نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں بریفنگ لی  اب وہ   حکومت سے اس پر  بیٹھ کربات کرناچاہتے ہیں تاکہ لیڈرشپ کو حقائق سے اگاکیا جاسکے۔ ملتان کے علاقہ پاک گیٹ کے قریب اسماعیلی کمیونٹی سے سانحہ صفور چورنگی پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  جو عناصر ملک میں انتشار اور عدم استحکام چاہتے ہیں سانحہ صفورا کے پیچھے ان کا ہاتھ ہے۔ کراچی میں بے گناہ اور معصوم شہریوں کے خون  سےہولی کھیلی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ہمیں یقین ہے کہ جماعت اسلامی پی پی 196پر ہمیں سپورٹ کریگی شاہ ۔ محمو قریشی نے کہا کہ سٹیٹ بینک کی رپورٹ نے  حکومت کی دو سالہ معاشی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کورکمانڈر کراچی نے واضح طور پر کہا ہے کہ کراچی اور سندھ کے حالات کی نااہل قیادت کا عمل داخل ہے  ۔ رہنما تحریک انصاف نے مزید کہا کہ پاکستان میں گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور وزیر خارجہ کا قلمدان بھی وزیر اعظم کے پاس ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاوید ہاشمی نے  مجھ پر تنقید  اس لیے کی کیونکہ وہ سینٹر بننا چاہتے ہیں میں ان کےلیے دعاگو ہوں اور سفارش بھی کروں گا ۔