Monday, September 16, 2024

سٹیٹ بنک کا 2016کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان ،شرح سود چھے فیصد پر برقرار

سٹیٹ بنک کا 2016کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان ،شرح سود چھے فیصد پر برقرار
January 30, 2016
کراچی(92نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے سال دو ہزار سولہ کی پہلی مانیڑی پالیسی کا اعلان کردیا ، سٹیٹ بینک نے اگلے دوماہ میں پالیسی ریٹ کو تبدیل نہ کرتے ہوئے اسے 6 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی نے دو ہزار سولہ کی پہلی مانیڑی پالیسی کا اعلان کر دیا ۔ گورنر سٹیٹ بینک اشرف وتھرا کا کہنا تھاکہ نجی شعبے کے قرضے میں تیزی کے باوجود بینکاری نظام کے خالص ملکی اثاثوں کی نمو سست ہوئی ہے جبکہ ڈپازٹس کی نمو میں کمی اور زیر گردش کرنسی میں تیزی باعث تشویش ہے ۔ سٹیٹ بینک کو توقع ہے کہ مالی سال دوہزار سولہ میں اوسط مہنگائی 3سے 4فیصد کے درمیان رہے گی تاہم تیل کی عالمی قیمتوں کے رجحانات اور ملک میں اضافی غذائی سٹاک کی بنا پر گرانی میں کمی آسکتی ہے۔ گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھاکہ مالی سال دوہزار سولہ کی پہلی ششماہی کے دوران نجی شعبے کا قرض 339.8 ارب روپے بڑھ گیا  جو گذشتہ سال کے اسی عرصے میں 224.5 ارب روپے تھی ،سٹیٹ بینک کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت توانائی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کی بنا پر سرگرمیوں کی تیزی رواں مالی سال کے بعد بھی جاری رہے گی ۔ ایران سے اقتصادی پابندیاں ہٹائے جانے کے حوالے سے گورنر سٹیٹ بینک  کا کہنا تھا کہ ایران سے بینکاری تعلقات کے لیے پر امید ہیں ۔ سٹیٹ بینک کے مطابق اضافی ٹیکس اقدامات سے ایف بی آر کے محاصل کی نمو میں اضافہ ہو گا۔