Sunday, September 8, 2024

سٹیٹ بنک پر پانچ ہزار کے نوٹ بند کرنے کیلئے دباﺅ بڑھ گیا

سٹیٹ بنک پر پانچ ہزار کے نوٹ بند کرنے کیلئے دباﺅ بڑھ گیا
August 28, 2015
لاہور (92نیوز) سٹیٹ بنک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر سعید احمد نے کہا ہے کہ بعض حلقے مرکزی بنک سے پانچ ہزار روپے مالیت کے نوٹ بند کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی میٹنگ میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عموماً دنیابھر میں سکوں کو نوٹوں پر ترجیح دی جاتی ہے کیونکہ سکے نوٹ سے زیادہ پائیداری رکھتے ہیں اور ان کی جعلسازی سے تیاری نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ان وجوہات کی بنا پر اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ یہ تحقیق کی جائے آیا پانچ ہزار مالیت کے نوٹ بند کر دینے چاہئیں یا جاری رکھنے چاہئیں۔ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے ممبر شیخ رشید احمد نے اس موقع پر مسئلہ اٹھایا کہ غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث لوگ پانچ ہزار مالیت کے نوٹ لیکر بھاری رقوم آسانی سے منتقل کر دیتے ہیں اور پکڑے نہیں جاتے۔ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ نوٹوں کی پرنٹنگ کے بجائے سکوں کے فروغ پر کام کیا جائے۔