Friday, April 19, 2024

سٹیل ملز کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کےلئے 48 کروڑ روپے جاری

سٹیل ملز کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کےلئے 48 کروڑ روپے جاری
July 16, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 48 کروڑ روپے کی رقم سٹیل ملز کے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں جاری کئے ہیں۔ سٹیل ملز کے ملازمین کو عید سے پہلے آج اور کل میں تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی۔ وزیر خزانہ ان دنوں مدینہ منورہ میں ہیں، انہوں نے وہاں سے ای سی سی کے سربراہ کی حیثیت سے 48 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا۔