Tuesday, May 21, 2024

سٹیل ملز کے بعد ناردرن پاور جنریشن کمپنی بھی سفید ہاتھی بن گئی

سٹیل ملز کے بعد ناردرن پاور جنریشن کمپنی بھی سفید ہاتھی بن گئی
July 5, 2015
اسلام آباد(92نیوز)سٹیل ملز کے بعد ناردرن پاور جنریشن کمپنی سب سے  زیادہ خسارے والا ادارہ بن گیا، ناردرن پاور جنریشن کمپنی نے سات برسوں میں اٹھائیس ارب چوالیس کروڑ روپے کا نقصان کیا۔ نائنٹی ٹو نیوز کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق ناردرن پاور جنریشن کمپنی نے گزشتہ 7 برسوں میں اٹھائیس ارب چوالیس کروڑ روپے کا نقصان کیا ہے۔ کمپنی کے مظفرگڑھ  میں گیس پر چلنے والے پاور پلانٹس کو فرنس آئل پر چلایا گیا جس سے بجلی گھروں کی مشینیں خراب ہوگئیں۔ دستاویزات کے مطابق ناردرن پاور جنریشن کمپنی ہر سال 4 ارب روپے کا نقصان کر رہی ہے کمپنی کے پاور پلانٹس زیادہ ایندھن لے کر کم مقدار میں بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ ناردرن پاور جنریشن کمپنی نے نیپرا میں درخواست دائر کی ہے کہ بجلی کے پیداواری ٹیرف میں اضافہ کیا جائے۔اس سلسلے میں ناردرن پاور جنریشن کمپنی نے 1روپے 44 پیسے فی یونٹ تک اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔