Sunday, September 8, 2024

سٹیفن ہاکنگ نے سائنسی ترقی کو انسانیت کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیدیا

سٹیفن ہاکنگ نے سائنسی ترقی کو انسانیت کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیدیا
January 21, 2016
لندن (ویب ڈیسک) مشہور سائنسدان سٹیون ہاکنگ نے کہا ہے کہ انسانیت انسانوں کی نت نئی ایجادات کی وجہ سے خطرات میں گھری ہوئی ہے۔ اپنے ایک حالیہ بیان میں انہوں نے انسانیت کو لاحق جن خطرات کی نشاندہی کی ہے ان میں ایٹمی جنگ‘ ماحولیاتی تبدیلی اور جینیاتی طور پر تخلیق کردہ وائرس شامل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں مزید ترقی سے ایسے نئے طریقے ایجاد ہوں گے جس سے چیزیں غلط سمت میں جا سکتی ہیں۔ سٹیفن ہاکنگ کا خیال ہے کہ فی الحال سیارہ زمین پر تباہی کے امکانات کافی کم ہیں مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ امکانات جمع ہو رہے ہیں اور اگلے ہزار یا دس ہزار برسوں میں اس تباہی کے ہونے کے یقینی امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔ فزکس کے مشہور سائنسدان کا کہنا ہے کہ سیارہ زمین پر تباہی نازل ہونے سے پہلے پہلے انسانوں کو خلا اور دیگر سیاروں میں پھیل جانا چاہیے۔ اس طرح انسانی نسلوں کا خاتمہ نہیں ہو گا۔ خیال رہے کہ طبیعات کے مشہور سائنسدان سٹیفن ہاکنگ اس سے قبل مصنوعی ذہانت کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ بعض سائنسدانوں کے مطابق یہ بات کافی الجھن والی محسوس ہوتی ہے کہ وہ خود سائنسی طرز فکر اپنانے کے باوجود سائنسی ترقی ہی کو نئے خطرات کا سبب قرار دے رہے ہیں۔