Friday, April 19, 2024

سٹیزن پورٹل  پر درج  6 لاکھ 80 ہزار شکایتوں اکا ازالہ کیا گیا

سٹیزن پورٹل  پر درج  6 لاکھ 80 ہزار شکایتوں اکا ازالہ کیا گیا
June 19, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیراعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل پر شکایات درج کرانے اور اس نظام کی اہمیت جتلادی،کہتے ہیں 8 ماہ میں  8لاکھ میں سے6لاکھ 80ہزار شکایتوں کا ازالہ کردیاگیا ہے، یہ ہے نیا پاکستان۔ وزیراعظم نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ گزشتہ 8 ماہ کے دوران دس لاکھ سے زائد  افراد سٹیزن پورٹل میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں،اور 8لاکھ میں سے6لاکھ 80ہزار شکایتوں کا ازالہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8لاکھ افراد کا سٹیزن پورٹل میں شامل ہونا اس نظام اور اس کی افادیت پر اعتماد کا مظہر ہے،اب عوامی عہدوں پر بیٹھے افراد تک پہنچنے اور شکایات درج کرانے کے لیے کسی سفارش یا ریفرنس کی ضرورت نہیں ہے۔