Wednesday, April 24, 2024

سٹی گورنمنٹ کو اختیارات نہ ملے تو عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے  : وسیم اختر

سٹی گورنمنٹ کو اختیارات نہ ملے تو عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے  : وسیم اختر
December 18, 2015
کراچی(92نیوز)ایم کیوایم کے رہنما  وسیم اختر نے عوامی خدمت کے لیے وفاق اور صوبائی حکومت سے اختیارات مانگتے ہوئے  واضح کر دیا کہ اگر اختیارات نہ ملے تو عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے ۔ لندن سے واپسی پر جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  ایم کیوایم  کے نامزد میئر وسیم اختر  نے دیگر سیاسی جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم ایک دوسرے کی ٹانگیں کھنچتے رہے تو مسائل حل نہیں ہونگے ۔ انہوں نے وفاق اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی حکومتوں کو اختیارات دیں  ورنہ عدالتوں کے دروازے کھلے ہیں۔ ائیرپور ٹ سے کارکنان کے  ہمراہ وہ نائین زیرو پہنچے جہاں  ایم کیو ایم کے دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی کو ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔اور سب مل کر کراچی کے عوام کی خدمت کریں گے۔