Saturday, May 11, 2024

سٹی کونسل کا اجلاس ، اپوزیشن کے احتجاج کے دوران ارکان کی ایک دوسرے سے تلخ کلامی

سٹی کونسل کا اجلاس ، اپوزیشن کے احتجاج کے دوران ارکان کی ایک دوسرے سے تلخ کلامی
January 16, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں ڈپٹی میئر کی زیر صدارت سٹی کونسل کے اجلاس میں شور شرابا شروع ہو گیا۔ اپوزیشن کے احتجاج کے دوران ارکان کی ایک دوسرے سے تلخ کلامی ہوئی۔ سٹی کونسل کا اجلاس میئر کراچی کی غیرموجودگی کے باعث ڈپٹی میئرارشد حسین کی صدارت میں 50 منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس کے شروع ہوتے ہی لیاری کی یو سی 8 کے چئیرمین نے الزام لگایا کہ 25 لاکھ کا فنڈ جاری کیا گیا اور کام صرف سات لاکھ کا ہوا۔ ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ڈپٹی مئیر نے جواب نہ دیا اور اجلاس کی کارروائی آگے بڑھائی تو احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا اور مئیر کراچی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ اپوزیشن اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑ ڈالیں۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کرپشن کا بازار گرم ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے حکومت سے علیحدگی کا شور نیب سے بچنے کے لیے ہے۔ سٹی کونسل کا اجلاس کارروائی کے بعد ڈپٹی میئر ارشد حسین نے غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔