Sunday, September 8, 2024

سٹریٹ آوٹ آف کامپٹن نے گیارہ کروڑ پندرہ لاکھ ڈالر کمالیے

سٹریٹ آوٹ آف کامپٹن نے گیارہ کروڑ پندرہ لاکھ ڈالر کمالیے
August 24, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ ڈرامہ فلم ”سٹریٹ آوٹ آف کامپٹن“ کا دوسرے ہفتے بھی امریکی باکس آفس پر راج برقرار ہے۔ بھاری بھرکم بجٹ سے بننے والی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ”سٹریٹ آوٹ آف کامپٹن“ نے دوسرے ہفتے تین ہزار سے زائد سنیماوں سے دو کروڑ اڑسٹھ لاکھ ڈالر سمیٹ کر مجموعی طور پر گیارہ کروڑ پندرہ لاکھ ڈالر کمالیے ہیں۔ کم بجٹ میں بننے والی فلم نے تمام میگا بجٹ فلموں کو پچھاڑ دیا ہے۔ فلم ”مشن امپوسیبل روگ نیشن “ اس ہفتے ایک کروڑ سترہ لاکھ ڈالر کابزنس کر کے باکس آفس پر دوسرے نمبر پر رہی۔ ہارر فلم ” سنسٹر ٹو“ ایک کروڑ چھ لاکھ ڈالر کے ساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔ فلم ”ہٹ مین ایجنٹ فورٹی سیون“ نے بیاسی لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر چوتھی پوزیشن حاصل کر لی جبکہ فلم ”دی مین فرام یو این سی ایل ای “ اس ہفتے چوہتر لاکھ ڈالر کے بزنس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہی۔ نئی فلم ”امیریکن الٹرا “ فلم بینوں کو متاثر کرنے میں کسی حد تک ناکام رہی۔