Saturday, April 27, 2024

سٹریلوی حکام نے میلبورن میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

سٹریلوی حکام نے میلبورن میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا
November 20, 2018
میلبورن (92 نیوز) آسٹریلوی حکام نے میلبورن میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ وکٹوریہ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار تین میں سے دو افراد آپس میں سگے بھائی ہیں۔ تینوں افراد ترکش نژاد  آسٹریلوی شہری  ہیں۔ پولیس حکام  کا کہنا ہے کہ تینوں  افراد میلبورن میں دہشتگرد حملہ کرنا چاہتے تھے ۔ گرفتار افراد کی عمریں تیس سے اکیس سال کے درمیان ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان میں سے  ایک شخص دو ہفتے قبل چاقو سے ایک شخص کو ہلاک کرنے میں ملوث ہے جبکہ انہوں نے بڑے حملے کیلئے مشین گن خریدنے کی کوشش کی تھی ۔ پولیس نے گزشتہ سال انکے پاسپورٹ منسوخ کیے تھے۔