Friday, May 10, 2024

سٹرابیری کھانے میں تو لذیذ ہے ہی لیکن اسکی چنائی کچھ آسان نہیں

سٹرابیری کھانے میں تو لذیذ ہے ہی لیکن اسکی چنائی کچھ آسان نہیں
February 7, 2019
 ملتان (92 نیوز) نازک پھل سرخ و سبز سٹرابیری کھانے میں تو لذیذ ہے ہی لیکن اسکی چنائی کچھ آسان نہیں۔ ہرے بھرے پودوں میں سرخ موتیوں کی طرح بکھرا یہ پھل کوئی اور نہیں بلکہ خاص سوغات سٹرابیری ہے جو ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں پک کر تیار ہو گئی ہے۔ کبھی کھیت میں سرخ اسٹرابیری چنتی تو کبھی جی للچانے پر خود بھی کھاتی، اسما اس وقت رس بھری تازہ اسٹرابیری کی چنائی کر رہی ہے، جو ہوئی پک کر تیار تو اب اسے مارکیٹ میں لانے کے لئے بھی خوب محنت کی جارہی ہے۔ جنوری فروری میں پکنے والی ملتان کی خاص اسٹرابیری اپنی لذت اور افادیت کے اعتبار سے منفرد پہچان رکھتی ہے جسے کھانے سے ناصرف خون کی کمی پوری ہوتی ہے بلکہ پھیپھڑوں کی بیماریوں کے لئے بھی مفید ہے۔