Monday, September 16, 2024

سٹرابری چھاتی کے سرطان کو روکنے میں مددگار ثابت  ہوسکتی ہے : نئی تحقیق

سٹرابری چھاتی کے سرطان کو روکنے میں مددگار ثابت  ہوسکتی ہے : نئی تحقیق
April 23, 2017
روم (ویب ڈیسک) ایک نئے طبی مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ ایک خاص قسم کی جلدی پک جانیوالی سٹرابری خطرناک بریسٹ کینسر کے علاج میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے ۔ اٹلی میں مارشے یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جلدی پک جانیوالی ایلبا سٹرابری کے اجزا چھاتی کے سرطان میں مبتلا چوہیوں کو کھلائے گئے تو ان میں رسولی میں کمی واقع ہوئی۔ اسکے علاوہ تجربہ گاہ میں پیٹری ڈش میں اگائے گئے سرطانی خلیات میں بھی کمی واقع ہوئی ۔ سائنسدانوں نے تجربہ گاہوں میں چوہیوں کو جو کھانا دیا ان میں 15 فیصد مقدار سٹرابری یا اس کے رس پر مشتمل تھی اورکچھ عرصے بعد سرطانی رسولیوں کے وزن اور حجم میں نمایاں کمی نوٹ کی ۔ سانئس دانوں کے مطابق ضروری نہیں کہ ان پر کیے گئے تجربات بھی عین یہی نتائج انسانوں پر مرتب کریں ۔