Thursday, April 25, 2024

سٹاک مارکیٹ میں مندی کے گہرے بادل چھاگئے

سٹاک مارکیٹ میں مندی کے گہرے بادل چھاگئے
January 13, 2017
کراچی(92نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی نے انٹری دے ڈالی کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس گھٹ کر 49 ہزار 187پوائنٹس پر آ گیا۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تین ماہ تیزی کے بعد آج مندی کارحجان رہا  مارکیٹ سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ پچھلے تین ماہ سے لگاتارمارکیٹ نئے ریکارڈز بناتی نظر آ رہی ہے کل کے روز بھی مارکیٹ نے نیا ریکارڈ بنایا جس کے بعد مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ ڈیو تھی جو آج کے روز دیکھی گئی اور کے ایس ای 100 اںڈیکس 306 پوائنٹس کمی کے بعد 49 ہزار 210 پوائنٹس پر آ گیا۔ پورے دن کے دوران سب سے زیادہ کام کمیونیکیشن، کمرشل بینکنگ، سیمنٹ اور کیمیکل سیکٹر میں دیکھا گیا۔ مندی کے باعث 243 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی 162 میں اضافہ جبکہ 9 کمپنیوں کے حصص کی قیمت مستحکم رہی۔