Thursday, April 25, 2024

سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندی چھائی رہی

سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندی چھائی رہی
March 14, 2017
کراچی (92نیوز)  پاکستان اسٹاک ایکسینج میں مندی کے بادلوں کا گرجنا برسنا جاری، کے ایس ای ہنڈریڈ انڈٰکس مزید 116 پوائنٹس گھٹ کر 48 ہزار 539 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کےمطابق منگل کے روز بھی مارکیٹ دباو کا شکار رہی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا رجحان جاری رہا جس کی وجہ سے ایک موقع پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 592 پوائنٹس تک گھٹ گیا تاہم دن  کے اختتام پر مارکیٹ نے ریکوری تو کی تاہم منفی رجحان پر غالب نہ آ سکی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس116 پوائنٹس گھٹ کر 48 ہزار 539 پوائنٹس پر بند ہوا پورے دن کے دوران 19 کروڑ 51 لاکھ سے زائد حصص کی خرید و فروخت ہوئی ، مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے 20 ارب روپے ڈوب گئے۔