Tuesday, April 23, 2024

سٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ نہ سکے

سٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ نہ سکے
March 13, 2017
کراچی(92نیوز )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادلوں کا گرجنا جاری، کے ایس ای 100 انڈیکس 536 پوائنٹس گھٹ کر 48 ہزار 655 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کےمطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا راج رہا جس کی وجہ سے کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 49 ہزار کی نفسیاتی حد بھی کھو بیٹھا  آج کے روز کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 49 ہزار 191 پر تھا جو سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کے رجحان کی وجہ سے 536 پوائنٹس گھٹ کر 48 ہزار 655 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پورے دن کے دوران 13 کروڑ 30 لاکھ سے زائد حصص کی خرید و فروخت ہوئی جبکہ منفی رجحان کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے 104 ارب روپے ڈوب گئے  اور مارکیٹ کیپیٹل نو ہزار 697 ارب روپے سے گھٹ کر 9 ہزار 593 ارب روپے پر آ گیا مارکیٹ سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ ایس ای سی پی کی جانب سے سخت رویئے کی وجہ سے بروکرز اور سرمایہ کار دونوں عدم تحفظ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ میں مندی جاری رہنے کا امکان ہے۔