Thursday, April 18, 2024

سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان
September 23, 2016
کراچی(92نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک دن بعد پھر مندی کا رجحان رہا اور انڈیکس نے 3سو53پوائنٹس کھودیئے۔ تفصیلات کےمطابق  ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز سے ہی دیکھا جانے والا مندی کا رجحان دونوں سیشنز میں بدل نہ سکا اور انڈیکس نے چالیس ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پھر کھودی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس تین سو ترپن پوائنٹس کمی کے بعد انتالیس ہزار سات سو بیاسی پوائنٹس پر بند ہوا۔ پورے دن کاروباری سرگرمیوں میں بھی کمی رہی۔ سیمنٹ، آئل، فرٹیلائزر اوربینکنگ سیکٹر کے زیادہ تر شیئرز کی قیمتیں کم ہوگئیں۔ کاروباری لحاظ سے ورلڈ کال، دیوان سلمان، ٹی آر جی اور دیوان سیمنٹ سرفہرست رہے۔