Saturday, April 27, 2024

سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، ہنڈریڈ انڈیکس  48240 پوائنٹس پر بند ہوا

سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، ہنڈریڈ انڈیکس  48240 پوائنٹس پر بند ہوا
January 2, 2017

 کراچی(92نیوز)سال دو ہزار سترہ کے کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نیا سنگ میل عبور کر لیا کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 48 ہزار 240 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تفصیلات کےمطابق سال نو کے آغاز پر بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی جو سارا دن جاری رہی ۔ تیزی کے رجحان کے باعث مارکیٹ کے آغآز میں ہی کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 48 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرنے کامیاب ہو گیا اور ایک موقع پر انڈیکس 48 ہزار 356 پوائنٹس تک چلا گیا  تاہم کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 48 ہزار 240 پوائنٹس کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ پورے دن کے دوران 27 کروڑ 66 لاکھ سے زائد حصص کی خرید و فروخت ہوئی تیزی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو 89 ارب کا منافع ہوا مارکیٹ میں سب سے زیادہ کام بینکنگ، انجیئنرینگ اور پاور سیکٹر میں دیکھا گیا ۔ مارکیٹ سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ پاکستانی سرمایہ کاروں کا مڈل ایسٹ میں لگاسرمایہ پاکستان آ رہا ہے جو مارکیٹ کے لیے مثبت ثابت ہورہا ہے۔