Friday, April 26, 2024

سٹاروارسیریزکی نئی فلم دی فورس اویکن کانیاٹیزرٹریلر جاری

سٹاروارسیریزکی نئی فلم دی فورس اویکن کانیاٹیزرٹریلر جاری
April 17, 2015
لاس اینجلس(92نیوز)لاس اینجلس میں سٹاروارسیریزکی سالانہ تقریب میں نئی  فلم دی فورس اویکن کا ٹیزرٹریلر جاری کردیاگیا ،فلم رواں برس دسمبرمیں سینما گھروں کا رخ کرے گی سٹاروارسیریز کے مداحوں کے ایک ٹکٹ میں دومزے ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس میں ہونیوالی تقریب میں سائنس فکشن  فلم میں استعمال ہونیوالاسامان بھی رکھا گیا مداح  جدیدجنگی سازوسامان سے محظوظ ہوتے رہےبعض مداحوں نے سٹاروارسیریز فلموں میں استعمال ہونے والے منفرداندازکے لباس بھی پہن رکھے تھے۔ فلم  کے فنکاروں میں آسکرایوارڈیافتہ اداکارہ لو پیٹا نیون گو ، اینڈی سرکیز اورایڈم ڈرائیور اور آسکر آئزک شامل ہیں، جے جے ابرامزکی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں  سٹاروارسیریزکی چھٹی فلم ریٹرن آف دی جیڈی کے کرداروں کودوبارہ دکھایاگیاہے۔ جبکہ شائقین کو دی اویکن فورس دیکھنے کے لیے رواں برس اٹھارہ دسمبرتک انتظارکرناہوگا۔