Monday, September 16, 2024

سٹارز وارز سلسلے کی اگلی فلم 2017 ءکے آخر تک ریلیز ہونے کا امکان

سٹارز وارز سلسلے کی اگلی فلم 2017 ءکے آخر تک ریلیز ہونے کا امکان
January 24, 2016
لندن (ویب ڈیسک) ڈزنی سٹوڈیو نے اعلان کیا ہے کہ سٹار وارز کی اگلی فلم کی ریلیز 2017ءکے آخر تک مو¿خر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ سٹار وارز سلسلے کی اگلی فلم مئی 2017ءریلیز ہو گی لیکن حالیہ اعلان میں امریکی سٹوڈیو نے بتا دیا ہے کہ اب سٹار وارز فلموں کے شائقین کو دسمبر 2017ءتک انتظار کرنا ہو گا۔ یاد رہے کہ ڈزنی سٹوڈیو کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ”سٹار وارز: دی فورس اویکنز“ کی نمائش جاری ہے اور مذکورہ فلم امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن چکی ہے۔ ڈزنی نے یہ نہیں بتایا کہ فلم مو¿خر ہونے کی وجہ کیا ہے لیکن قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ فلم کا سکرپٹ دوبارہ لکھا جارہا ہے۔