Monday, September 16, 2024

سٹار وارز پروڈکشن کمپنی نے اداکار ہیریسن فورڈ کی ٹانگ ٹوٹنے کی ذمہ داری قبول کر لی

سٹار وارز پروڈکشن کمپنی نے اداکار ہیریسن فورڈ کی ٹانگ ٹوٹنے کی ذمہ داری قبول کر لی
July 28, 2016
لندن (ویب ڈیسک) سٹار وارز سیریز کی حالیہ مقبول عام فلم ”سٹار وارز : دی فورس اویکنز“ بنانے والی فوڈلز پروڈکشن کمپنی نے شوٹنگ کے دوران اداکار ہیریسن فورڈ کو پیش آنے والے حادثے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ حادثے میں چوہتر سالہ اداکار ہیریسن فورڈ کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق سٹار وارز کی پروڈکشن کمپنی نے برطانوی عدالت میں چلنے والے مقدمے میں عائد الزامات کا اعتراف کر لیا۔ ہیریسن فورڈ 2014ءمیں ”سٹار وارز: دی فورس اویکنز“ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر حادثے کا شکار ہو گئے تھے جس میں ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور وہ مرنے کے قریب پہنچ گئے تھے۔ عدالت اگلے ماہ بائیس اگست کو کمپنی کیخلاف سزا سنائے گی۔ واضح رہے کہ ”سٹار وارز: دی فورس اویکنز“ دنیا بھر میں دو ارب ڈالر سے زائد کا بزنس کر کے کمائی کے لحاظ سے تیسری فلم بن گئی ہے۔