Sunday, September 8, 2024

سٹار وارز دی فورس اویکنز چار ہفتوں میں 81کروڑ ڈالر کمانے والی پہلی فلم

سٹار وارز دی فورس اویکنز چار ہفتوں میں 81کروڑ ڈالر کمانے والی پہلی فلم
January 11, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) فلم ”سٹار وارز : دی فورس اویکنز“ اپنی ریلیز کے مسلسل چوتھے ہفتے امریکی باکس آفس پر سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم بن گئی ہے اورچار ہفتے میں 80 کروڑ ڈالر کمانے کا سنگ میل عبور کرنے والی پہلی فلم بن گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فلم کا امریکی باکس آفس پر راج جاری ہے اور چوتھے ہفتے چار کروڑ سولہ لاکھ ڈالر کما ئی کے ساتھ اب تک اکاسی کروڑ بیس لاکھ ڈالر جوڑ لئے ہیں۔ یوں اس نے آمدنی کے لحاظ سے ”جیوراسک ورلڈ“ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے تاہم یہ عالمی سطح پر سب سے زیادہ کمائی کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ پچھلے ہفتے دوسری مقبول ترین فلم ”دی ریویننٹ“ رہی جس نے تین کروڑ 80 لاکھ ڈالر کمائے۔ پیراماو¿نٹ فلمز کی ”ڈیڈیز ہوم“ ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر آمدن کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی اور کرسمس کے موقع پر ریلیز سے اب تک مجموعی طور پرگیارہ کروڑ تریسٹھ لاکھ ڈالر کما چکی ہے۔ دی فاریسٹ ایک کروڑ اکتیس لاکھ ڈالر آمدن کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی۔