Tuesday, April 30, 2024

سٹار وار سیریز کی نئی فلم ”دی فورس اویکنز“ کل ریلیز ہو گی

  سٹار وار سیریز کی نئی فلم ”دی فورس اویکنز“ کل ریلیز ہو گی
December 17, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ایکشن اور سائنس فکشن فلموں کے مداح تیار ہو جائیں کیونکہ ہالی وڈ فلم سٹار وارز سیریز کی نئی فلم ”دی فورس اویکنز“ کل امریکی سنیما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم سٹار وارز کے ساتویں حصے ”دی فورس اویکنز “ میں فلم کے مرکزی کردار ایک نئے خلائی مشن پر چل نکلتے ہیں۔ فلم میں بڑی بڑی اڑن طشتریاں، عجیب و غریب جہاز اور روبوٹس ایک بار پھر بڑی سکرین پر نمودار ہوں گے۔ فلم کی کاسٹ میں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ لو پیٹا نیون گو، ہیریسن فورڈ، سائمن پیگ، اینڈی سرکیز، ایڈم ڈرائیور اور آسکر آئزک شامل ہیں۔ سٹار وارز سیریزکی چھٹی فلم ”ریٹرن آف دی جیڈی“ کے کردار ”دی فورس اویکنز“ میں دوبارہ جلوہ گر ہونگے۔