Friday, March 29, 2024

سٹار وار سیریز کی نئی فلم ‘‘دی فورس اویکن’’ کا نیا ٹیزر ٹریلر ریلیز

سٹار وار سیریز کی نئی فلم ‘‘دی فورس اویکن’’ کا نیا ٹیزر ٹریلر ریلیز
April 17, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) سٹاروار سیریز کی نئی فلم ‘‘دی فورس اویکن’’ کا نیا ٹیزر ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم رواں برس دسمبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ سائنس فکشن فلم میں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ لیوپیتانیونو، اداکار اینڈی سرکس اور ایڈم ڈرائیورجلوہ گر ہیں۔ سٹاروار سیریز کے خالق جارج لوکاس سے خریداری کے بعد ڈزنی فلم پروڈکشن کے بینر تلے سٹاروار سیریز کی یہ پہلی اور مجموعی طور پر ساتویں فلم ہے۔ جے جے ابرامز کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں سٹاروار سیریز کی چھٹی فلم ریٹرن آف دی جیڈی کے کرداروں کو دوبارہ دکھایا گیا ہے۔ فلم رواں برس اٹھارہ دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔