Thursday, March 28, 2024

سویڈن کی کمپنی نے پہلی کمرشل ایئر کار تیار کرلی

سویڈن کی کمپنی نے پہلی کمرشل ایئر کار تیار کرلی
December 12, 2021 ویب ڈیسک

برن (92 نیوز) سویڈن کی کمپنی نے پہلی کمرشل ایئر کار تیار کرلی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ جلد یہ روایتی کاروں کی جگہ لے لے گی، کار کا فلائنگ سسٹم بہت سادہ ہے، کار میں چار پروپ لرز دئیے گئے ہیں۔ ریڈیو کنٹرول کے ذریعے ڈرون کی طرح اس کو ٹیک آف کیا جا سکتا ہے۔

ایلومینیم اور کاربن فائبر سے بنی کار میں آٹھ انجن ہیں۔ اس کی رفتار 102 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ اب تک 150 گاڑیاں فروخت ہو چکی ہیں، 80 فیصد کاریں امریکیوں نے خریدیں۔