Thursday, September 19, 2024

سویڈن ، کار ریلی میں بیلجیئم کے تھیری نیوویل سب پر بازی لے گئے

سویڈن ، کار ریلی میں بیلجیئم کے تھیری نیوویل سب پر بازی لے گئے
February 19, 2018

سویڈن (92 نیوز)  سویڈن میں ہونے والی کار ریلی اختتام پذیر ہو گئی ۔  کار ریلی میں بیلجیئم کے تھیری نیوویل کی شاندار پرفارمنس نظر آئی ۔ اسٹار ڈرائیور سب پر بازی لے گئے ۔
 برفیلے ٹریک پر ڈرائیورز نے صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے۔
چمچماتی گاڑیوں کا شور مچانا زبردست ثابت ہوا ۔ درست سمت، رفتار پر قابو اور آگے نکل جانے کے لیے پرجوش ڈرائیورز نے پرستاروں کے دل جیت لیے ۔
ادھر آئرلینڈ کے کریگ برین نے دوسری ، ناروے کے میکلسن کے حصے میں تیسری پوزیشن آئی ۔