Friday, April 19, 2024

سویڈن میں زیرآب غار کی پیمائش کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا، کئی غوطہ خور اور مہم جو غار فتح کرنے میں ناکام

سویڈن میں زیرآب غار کی پیمائش کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا، کئی غوطہ خور اور مہم جو غار فتح کرنے میں ناکام
June 23, 2015
سویڈن (ویب ڈیسک) سویڈن میں پانی کے نیچے واقع ایک غار کی لمبائی ماپنے کے لیے کئی غوطہ خور قسمت آزما چکے ہیں لیکن ابھی تک کوئی مہم جو اس غار کو فتح کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ سویڈن کے چھوٹے سے قصبے سٹورا بلیسجون میں واقع یہ عجیب وغریب غار کسی عجوبے سے کم نہیں۔ مہم جوؤں کو غار میں داخل ہونے کے لیے شدید برف باری کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے کیونکہ سٹورا بلیسجون ہر وقت برف سے ڈھکا رہتا ہے۔ سردیوں میں تو غار تک پہنچنے کا خیال ہی رونگٹے کھڑے کر دیتا ہے لیکن وہ ہر دم خطروں سے کھیلنے والے اور جوکھم اٹھانے سے گریز نہ کرنے والے مہم جوئوں کی ایک ٹیم نے اس زیرآب غار کو سر کرنے کی ٹھانی لیکن برفیلی غارمیں صرف  ایک اعشاریہ سات کلومیٹر جانے کے بعد ہار مان لی اور غار کی لمبائی ماپنے کی بات خواب ہی رہیْ۔ دنیا بھر کے مہم جوؤں کے لیے سویڈن کی یہ انوکھی غار خاص اہمیت رکھتی ہے۔