Saturday, April 27, 2024

سویڈن میں بھارتی صدر کی کار کو حادثہ، پرناب مکھرجی محفوظ، بھارتی صدر کے قافلے میں شامل گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں: بھارتی ایوان صدر

سویڈن میں بھارتی صدر کی کار کو حادثہ، پرناب مکھرجی محفوظ، بھارتی صدر کے قافلے میں شامل گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں: بھارتی ایوان صدر
June 3, 2015
سویڈن (ویب ڈیسک) سویڈن کے دورے کے موقع پر بھارتی صدر پرناب مکھرجی کی کار حادثے کا شکار ہو گئی تاہم بھارتی صدر محفوظ رہے۔ بھارتی صدر کا قافلہ سویڈش یونیورسٹی جا رہا تھا اس دوران قافلے میں شامل ایک گاڑی کے ڈرائیور نے اچانک بریک لگائی جس کے بعد پیچھے سے آنے والی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں میں بھارتی افسر سوار تھے۔ بھارتی ایوان صدر کا کہنا ہے کہ بھارتی صدر کی کار کو حادثہ پیش نہیں آیا تاہم قافلے میں شامل گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ بھارتی صدر سویڈش یونیورسٹی میں ایک اجتماع سے خطاب کے لیے جا رہے تھے۔ بھارتی حکام نے یہ نہیں بتایا کہ قافلے میں شامل گاڑی نے اچانک بریک کیوں لگائی۔ بھارتی صدر کے پریس سیکرٹری وینو راجا مونی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کی تقریب شیڈول کے مطابق ہوئی۔ حادثے میں بھارتی صدر کی کار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔