Tuesday, May 21, 2024

سویڈش کمپنی پنجاب میں 39 وہیکل انسپکشن سرٹیفکیٹ سینٹرز کھولے گی

سویڈش کمپنی پنجاب میں 39 وہیکل انسپکشن سرٹیفکیٹ سینٹرز کھولے گی
January 22, 2019
لاہور ( ویب ڈیسک ) سویڈش کمپنی پنجاب میں 39 وہیکل انسپکشن سرٹیفکیٹ سینٹرز کھولے گی۔  غیر ملکی کمپنی کو 30 جون تک 16 اضلاع میں انسپکشن  سینٹرز کھولنے کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سابق حکومت کی جانب سے شروع کیا جانے والے منصوبہ جو پنجاب حکومت کو سب سے زیادہ نقصان بھی پہنچا رہا ہے اسے  دوبارہ چلانے کی منظوری بھی دےدی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق یہ واحد منصوبہ ہے جس سے فٹنس سرٹیفکیٹ کی مد میں حکومت کو ہونے والی آمدن مکمل طور پر بند ہو چکی ہے  جو کہ 30 کروڑ روپے سے زائد تھی لیکن سویڈش کمپنی کے دباؤ پر پنجاب  حکومت کو اپنے نقصان کو بھول کر انہیں اجازت دینا پڑی ۔ دو سال کے دوران جن 12 اضلاع مین سٹیشن کھولے گئے وہاں سے حاصل ہونے والی آمدن کا ایک روپیہ بھی سرکاری خزانے میں جمع نہ کرایا گیا لیکن اس کے باوجود  کمپنی کو اجازت دے دی گئی ۔ حکومت کی جانب سے 30 جون تک مزید 16 اضلاع میں سٹیشن کھولنے کا حکم  جاری کر دیا گیا ہے ،جب  باقی اسٹیشنز رواں برس  کے اختتام تک کھولنے  کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران کو بھی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ تمام اسٹیشز پر جا کر چیکنگ بھی کریں تا کہ ملی بھگت سے خراب گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری نہ کیا جا سکے ۔