Monday, September 16, 2024

سویابین کی قیمتوں میں اضافہ‘ امریکی مارکیٹوں میں تیار کھانے کی قیمتیں بڑھ گئیں

سویابین کی قیمتوں میں اضافہ‘ امریکی مارکیٹوں میں تیار کھانے کی قیمتیں بڑھ گئیں
August 7, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی فوڈ مارکیٹ میں سویا بین کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث تیار کھانوں کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی فوڈ مارکیٹ میں سویابین کی قیمتوں میں اضافے پر ماہرین کا کہنا ہے کہ طلب میں اضافہ قیمتوں میں اضافے کا سبب ہے۔ امریکی مارکیٹ میں سویابین کے نرخ ایک اعشاریہ پانچ فیصد اضافے کے ساتھ نو اعشاریہ سات ایک ڈالر فی بشل سے زیادہ ہو گئے۔ ایک بشل آٹھ گیلن کے برابر ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں تیزی کی اہم وجہ سویا بین کے سب سے بڑے خریدار چین کی جانب سے یکم ستمبر سے شروع ہونے والی نئی فصل سے چار لاکھ اٹھانوے ہزار ٹن سویا بین کی خریداری کے سودے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ نئی فصل کیلئے آٹھواں برآمدی سودا ہے جس سے اب تک ہونے والی سودوں کی مجموعی مقدار اٹھائیس لاکھ ٹن سے بڑھ چکی ہے۔